جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ عیدین کے ابواب ۔ حدیث 524

عیدین کی تکبیرا ت

راوی: مسلم بن عمرو ابوعمر حذاء مدینی , عبداللہ بن نافع بن کثیر بن عبداللہ نے اپنے والد اور وہ ان کے دادا

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو عَمْرٍو الْحَذَّائُ الْمَدِينِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ عَنْ کَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَبَّرَ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الْأُولَی سَبْعًا قَبْلَ الْقِرَائَةِ وَفِي الْآخِرَةِ خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَائَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَدِّ کَثِيرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَهُوَ أَحْسَنُ شَيْئٍ رُوِيَ فِي هَذَا الْبَابِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهُ عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ الْمُزَنِيُّ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ وَهَکَذَا رُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ صَلَّی بِالْمَدِينَةِ نَحْوَ هَذِهِ الصَّلَاةِ وَهُوَ قَوْلُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ وَبِهِ يَقُولُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَرُوِي عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ فِي التَّکْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ تِسْعَ تَکْبِيرَاتٍ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَائَةِ وَفِي الرَّکْعَةِ الثَّانِيَةِ يَبْدَأُ بِالْقِرَائَةِ ثُمَّ يُکَبِّرُ أَرْبَعًا مَعَ تَکْبِيرَةِ الرُّکُوعِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ هَذَا وَهُوَ قَوْلُ أَهْلِ الْکُوفَةِ وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ

مسلم بن عمرو ابوعمر حذاء مدینی، عبداللہ بن نافع بن کثیر بن عبداللہ نے اپنے والد اور وہ ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں قرأت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں اس باب میں عائشہ ابن عمر اور عبداللہ بن عمر سے بھی روایت ہے امام ابوعیسٰی ترمذی فرماتے ہیں کثیر کے دادا کی حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی احادیث میں احسن ہے کثیر کے داد کا نام عمر بن عوف مزنی ہے اس پر بعض اہل علم صحابہ وغیرہ کا عمل ہے اسی حدیث کی مانند حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی مروی ہے کہ انہوں نے مدینہ میں اسی طرح امامت کی یہی قول ہے اہل مدینہ شافعی مالک احمد اسحاق کا ہے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ انہوں نے عید کی نماز میں نو تکبیریں کہیں پانچ تکبیریں قرأت سے پہلے پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں قرأت کے بعد رکوع کی تکبیر کے ساتھ کئی صحابہ سے اسی طرح مروی ہے یہ اہل کوفہ اور سفیان ثوری کا قول ہے

Kathir ibn Abdullah reported from his father, from his grandfather that the Prophet (SAW) called in the salah of the eeds seven takbirs before recital in the first raka;ah and five in the second before recital.

[Ibn e Majah 1277]

یہ حدیث شیئر کریں