جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ سفرکا بیان ۔ حدیث 543

نماز استسقائ

راوی: یحیی بن موسیٰ بن عبدالرزاق , معمر , زہری , عباد بن تمیم اپنے چچا

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَتَيْنِ جَهَرَ بِالْقِرَائَةِ فِيهَا وَحَوَّلَ رِدَائَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَاسْتَسْقَی وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَآبِي اللَّحْمِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَلَی هَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَعَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ

یحیی بن موسیٰ بن عبدالرزاق، معمر، زہری، عباد بن تمیم اپنے چچا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے لوگوں کے ساتھ بارش کی طلب کے لئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعتیں پڑهائیں جن میں بلند آواز قرأت کی پھر اپنی چادر کو پلٹ کر اوڑھا دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اور بارش کے لئے دعا مانگی اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبلہ کی طرف متوجہ تھے اس باب میں ابن عباس ابوہریرہ انس اور ابولحم سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں عبداللہ بن زید کی حدیث حسن صحیح ہے اور اسی پر اہل علم کا عمل ہے جن میں شافعی اور احمد اسحاق بھی شامل ہیں عباد بن تمیم کے چچا کا نام عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی ہے

Abbad ibn Tamim reported from his paternal uncle that the Prophet (SAW) came out with the people to pray for rain. So, he prayed with them two raka’at, reciting the Qur’an in an audible voice in them (raka’at). He turned round his cloak and raised his hands making supplication for rain, and he faced the qiblah.

[Ahmed16435, Bukhari 1024, Muslim 894, Abu Dawud 1167, Nisai 1505, Ibn e Majah 1267]

یہ حدیث شیئر کریں