جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 675

عید کے دو مہینے ایک ساتھ کم نہیں ہوتے

راوی: ابوسلمہ یحیی بن خلف بصری , بشر بن مفضل , خالد حذاء , عبدالرحمن بن ابوبکر

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرَا عِيدٍ لَا يَنْقُصَانِ رَمَضَانُ وَذُو الْحِجَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي بَکْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا قَالَ أَحْمَدُ مَعْنَی هَذَا الْحَدِيثِ شَهْرَا عِيدٍ لَا يَنْقُصَانِ يَقُولُ لَا يَنْقُصَانِ مَعًا فِي سَنَةٍ وَاحِدَةٍ شَهْرُ رَمَضَانَ وَذُو الْحِجَّةِ إِنْ نَقَصَ أَحَدُهُمَا تَمَّ الْآخَرُ و قَالَ إِسْحَقُ مَعْنَاهُ لَا يَنْقُصَانِ يَقُولُ وَإِنْ کَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ فَهُوَ تَمَامٌ غَيْرُ نُقْصَانٍ وَعَلَی مَذْهَبِ إِسْحَقَ يَکُونُ يَنْقُصُ الشَّهْرَانِ مَعًا فِي سَنَةٍ وَاحِدَةٍ

ابوسلمہ یحیی بن خلف بصری، بشر بن مفضل، خالد حذاء، عبدالرحمن بن ابوبکر اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عید کے دونوں مہینے ایک ساتھ کم نہیں ہوتے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حدیث ابوبکر حسن ہے اور عبدالرحمن بن ابی بکر سے بحوالہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرسلاً روایت کی گئی ہے امام احمد کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک سال میں رمضان اور ذوالحج دونوں انتیس، انتیس دن کے نہیں ہوتے اگر ایک انیتس دن کا بھی ہوگا تو دوسرا تیس کا۔لیکن اسحاق کہتے ہیں کہ دونوں ماہ اگر انتیس دن کے بھی ہوں تب بھی ان میں اجر ثواب تیس دن کا ہی ہوتا ہے اس میں کمی نہیں ہوتی چنانچہ اس قول کے مطابق دونوں ماہ انتیس دن کے بھی ہو سکتے ہیں۔

Abdur Rahman ibn Abu Bakrah reported on the authority of his father that Allah’s Messenger (SAW) said, “The months of eid, Ramadan and DhuI Hajjah, do not diminish together”.

[Ahmed20501, Bukhari 1912, Muslim 1089, Abu Dawud 2323, Ibn e Majah 1659]

یہ حدیث شیئر کریں