جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 681

جب رات سامنے آئے اور دن گزرے تو افطار کرنا چاہئے

راوی: ہارون بن اسحاق ہمدانی , عبدہ , ہشام بن عروہ , عاصم بن عمر , عمربن خطاب

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَقْبَلَ اللَّيْلُ وَأَدْبَرَ النَّهَارُ وَغَابَتْ الشَّمْسُ فَقَدْ أَفْطَرْتَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَی وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ہارون بن اسحاق ہمدانی، عبدہ، ہشام بن عروہ، عاصم بن عمر، عمربن خطاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب رات آجائے دن چلا جائے اور سورج غروب ہو جائے تو افطار کرو اس باب میں ابن ابی اوفیٰ اور ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حدیث عمر حسن صحیح ہے

Sayyidina Umar ibn al-Khattab (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “When night approaches and the day ends and the sun disappears, break your fast”.

[Ahmed231, Bukhari 1954, Muslim 1100, Abu Dawud 2351]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں