ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , یزید , یزید رشک , معاذ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْکِ قَال سَمِعْتُ مُعَاذَةَ قَالَتْ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ قَالَتْ نَعَمْ قُلْتُ مِنْ أَيِّهِ کَانَ يَصُومُ قَالَتْ کَانَ لَا يُبَالِي مِنْ أَيِّهِ صَامَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ وَيَزِيدُ الرِّشْکُ هُوَ يَزِيدُ الضُّبَعِيُّ وَهُوَ يَزِيدُ بْنُ الْقَاسِمِ وَهُوَ الْقَسَّامُ وَالرِّشْکُ هُوَ الْقَسَّامُ بِلُغَةِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، یزید، حضرت یزید رشک، معاذہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مہینے تین روزے رکھا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا ہاں میں نے عرض کیا کو نسے دنوں میں ام المومنین نے فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ پرواہ نہ کرتے یعنی جب چاہتے رکھ لیتے۔ امام ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اور یزید رشک وہ یزید ضبعی ہیں۔ یزید بن قاسم اور قسام ہیں۔ رشک اہل بصرہ کی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی اقسام کے ہیں (یعنی تقسیم کرنے والا)
Yazid ar-Rishk said that Mu’adhah said that she asked Sayyidah Ayshah (RA),“Did Allahs Messenger (SAW) fast three days every month?” She said, “Yes!” She asked. “On which days of it, did he fast?” She said, “He was not particular on which of these he fasted”.
[Ahmed25181, Muslim 1160, Abu Dawud 2453, Ibn e Majah 1709]
