جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 806

حج افراد

راوی: ابومصعب , مالک بن انس , عبدالرحمن بن قاسم , عائشہ ا

حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ قِرَائَةً عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ الْحَجَّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَرُوِي عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ الْحَجَّ وَأَفْرَدَ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ

ابومصعب، مالک بن انس، عبدالرحمن بن قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج افراد کیا (یعنی حج میں فقط حج کا احرام باندھا) اس باب میں جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حدیث عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حسن صحیح ہے، اسی پر بعض اہل علم کا عمل ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج افراد کی اور اسی طرح ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی حج افراد کیا۔

Sayyidah Ayshah (RA) reported that Allahs Messenger (SAW) performed Hajj ifrad.

[Ahmed26122, Muslim 1211, Abu Dawud 12777, Nisai 2711, Ibn e Majah 2904]

یہ حدیث شیئر کریں