جوربین اور عمامہ پر مسح کرنے کے بارے میں
راوی: محمد بن بشار , یحیی بن سعید قطان , سلیمان تیمی , بکر بن عبداللہ مزنی , حسن , ابن مغیرہ بن شعبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ تَوَضَّأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَسَحَ عَلَی الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ قَالَ بَکْرٌ وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنَ ابْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ وَذَکَرَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ أَنَّهُ مَسَحَ عَلَی نَاصِيَتِهِ وَعِمَامَتِهِ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ذَکَرَ بَعْضُهُمْ الْمَسْحَ عَلَی النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ وَلَمْ يَذْکُرْ بَعْضُهُمْ النَّاصِيَةَ و سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ الْحَسَنِ يَقُولُ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ مَا رَأَيْتُ بِعَيْنِي مِثْلَ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةِ وَسَلْمَانَ وَثَوْبَانَ وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُمْ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَأَنَسٌ وَبِهِ يَقُولُ الْأَوْزَاعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَالُوا يَمْسَحُ عَلَی الْعِمَامَةِ قَالَ وسَمِعْت الْجَارُودَ بْنَ مُعَاذٍ يَقُولُ سَمِعْتُ وَکِيعَ بْنَ الْجَرَّاحِ يَقُولُ إِنْ مَسَحَ عَلَی الْعِمَامَةِ يُجْزِئُهُ لِلْأَثَرِ
محمد بن بشار، یحیی بن سعید قطان، سلیمان تیمی، بکر بن عبداللہ مزنی، حسن، ابن مغیرہ بن شعبہ اپنے والد سے روایت کرتےہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور موزوں اور عمامہ پر مسح فرمایا بکر نے کہا میں نے ابن مغیرہ سے سنا اور ذکر کیا محمد بن بشار نے اس حدیث میں دوسری جگہ کہ مسح کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشانی اور عمامے پر یہ حدیث مغیرہ بن شعبہ سے کئی سندوں سے منقول ہے بعض اس میں پیشانی اور عمامے کا ذکر کرتے ہیں اور بعض پیشانی کا ذکر نہیں کرتے احمد بن حسن کہتے ہیں میں نے امام احمد بن حنبل سے سنا کہ میں نے یحیی بن سعید قطان جیسا شخص نہیں دیکھا اور اس باب میں عمرو بن امیہ سلمان ثوبان ابوامامہ سے بھی روایات منقول ہیں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں حدیث مغیرہ بن شعبہ حسن صحیح ہے اور یہ کئی اہل علم کا قول ہے جن میں صحابہ بھی شامل ہیں یہ اوزاعی امام احمد بن حنبل اور امام اسحاق کا بھی قول ہے ان سب کے نزدیک عمامہ پر مسح کرنا جائز ہے۔
Ibn Mughirah ibn Shu'bah (RA) reported from his father that the Prophet (SAW) made ablution and wiped over his socks and turban.
