سورئہ حجرات کی تفسیر
راوی: عبد بن حمید , عثمان بن عمر , مستمر بن ریان , ابونضرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّيَّانِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ قَرَأَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيکُمْ رَسُولَ اللَّهِ لَوْ يُطِيعُکُمْ فِي کَثِيرٍ مِنْ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ قَالَ هَذَا نَبِيُّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوحَی إِلَيْهِ وَخِيَارُ أَئِمَّتِکُمْ لَوْ أَطَاعَهُمْ فِي کَثِيرٍ مِنْ الْأَمْرِ لَعَنِتُوا فَکَيْفَ بِکُمْ الْيَوْمَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ سَأَلْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ عَنْ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّيَّانِ فَقَالَ ثِقَةٌ
عبد بن حمید، عثمان بن عمر، مستمر بن ریان، حضرت ابونضرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابوسعید خدری رضی اللہ نے یہ آیت پڑھی (وَاعْلَمُوْ ا اَنَّ فِيْكُمْ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَوْ يُطِيْعُكُمْ فِيْ كَثِيْرٍ مِّنَ الْاَمْرِ لَعَنِتُّمْ ) 49۔ الحجرات : 7) (اور جان لو کہ تم میں اللہ کا رسول موجود ہے۔ اگر وہ بہت سے باتوں میں تمہارا کہا مانے تو تم پر مشکل پڑ جائے۔) اور فرمایا کہ یہ آیت تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس وقت نازل کی گئی جب کہ تمہارے آئمہ اور اس کے بہترین لوگ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ تھے کہ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت سی چیزوں میں تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو تم مشکل میں پڑ جاؤ گے تو آج تم لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ یہ حدیث غریب حسن ہے۔ علی بن مدینی کہتے ہیں میں نے یحیی بن سعید سے مستمر بن دیان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ ثقہ ہیں۔
Abu Nadrah reported that Sayyidina Abu Sa'eed Khudri recited this verse:
"And know that among you is Allah's Messenger, If he were to obey you in many a matter you would certainly be in trouble." (49: 7)
He said, "This verse was revealed to your Prophet (SAW) while the best of your imams were there. If he had obeyed them in many affairs then they would have faced trouble. Then, how will it be with you today?"
