جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قرآن کی تفسیر کا بیان ۔ حدیث 1244

سورت واقعہ کی تفسیر

راوی: ابوعمار حسین بن حریث خزاعی مروزی , وکیع , موسیٰ بن عبیدة , یزید بن ابان , انس تعالى عنہ

حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْخُزَاعِيُّ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَائً قَالَ إِنَّ مِنْ الْمُنْشَآتِ اللَّائِي کُنَّ فِي الدُّنْيَا عَجَائِزَ عُمْشًا رُمْصًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعَا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ وَمُوسَی بْنُ عُبَيْدَةَ وَيَزِيدُ بْنُ أَبَانَ الرَّقَاشِيُّ يُضَعَّفَانِ فِي الْحَدِيثِ

ابوعمار حسین بن حریث خزاعی مروزی، وکیع، موسیٰ بن عبیدة، یزید بن ابان، حضرت انس رضی اللہ تعالى عنہ سے روایت ہے کہ ( اِنَّا اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَا ءً ) 56۔ الواقعہ : 35) (اور ہم نے اٹھایا ان عورتوں کو ایک اچھی اٹھان پر۔) کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ خاص طور پر بنائی جانے والی عورتیں وہ ہیں جو دنیا میں بوڑھی تھیں ان کی آنکھیں کمزور تھیں اور ان کی آنکھوں سے پانی بہتا تھا۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف موسیٰ بن عبیدہ کی روایت سے مرفوع جانتے ہیں موسیٰ بن عبیدہ اور یزید بن ربان رقاشی دونوں محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں۔

Sayyidina Anas (RA) reported the saying of Allah's Messenger (SAW) about this verse: "Surely we have created them (their spouses) by (special) creation." (56: 35)

He said, "The women created specially are they who were old, blear-eyed and had theum in their eyes."

یہ حدیث شیئر کریں