جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1341

باب صبح اور شام کی دعائے متعلق

راوی: ابوسعید اشج , عقبہ بن خالد , ابوسعد سعید مرزبان , ابوسلمہ , ثوبان

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَبِي سَعْدٍ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

ابوسعید اشج، عقبہ بن خالد، ابوسعد سعید مرزبان، ابوسلمہ، حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص شام کے وقت کہے رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ (ترجمہ میں اللہ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوں) ۔ تو اللہ پر اس کا حق ہے کہ وہ اس سے راضی ہو۔ یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔

Sayyidina Thawban (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “If anyone says in the evening:

I am pleased with Allah as Lord, with Islam as religion and with Muhammad as a Prophet. then it is a right on Allah that He should be pleased with him. [Ahmed 18990]

یہ حدیث شیئر کریں