جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1591

باب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات اور خصوصیات کے متعلق

راوی: محمد بن بشار , یزید بن ہارون , سلیمان تیمی , ابوالعلاء , سمرہ بن جندب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي الْعَلَائِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَدَاوَلُ فِي قَصْعَةٍ مِنْ غَدْوَةٍ حَتَّی اللَّيْلِ يَقُومُ عَشَرَةٌ وَيَقْعُدُ عَشَرَةٌ قُلْنَا فَمَا کَانَتْ تُمَدُّ قَالَ مِنْ أَيِّ شَيْئٍ تَعْجَبُ مَا کَانَتْ تُمَدُّ إِلَّا مِنْ هَاهُنَا وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَی السَّمَائِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الْعَلَائِ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ

محمد بن بشار، یزید بن ہارون، سلیمان تیمی، ابوالعلاء، حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ایک پیالے میں صبح سے شام تک کھایا کرتے تھے۔ وہ اس طرح کہ دس آدمی کھا کر اٹھتے اور دس بیٹھ جاتے۔ راوی کہتے ہیں کہ ہم نے سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کیا اس میں مزید نہیں ڈالا جاتا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ تم کس بات پر تعجب کر رہے ہو اس میں اسی طرف سے بڑھایا جارہا تھا۔ اور ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ابوعلاء کا نام یزید بن عبداللہ الشخیر ہے۔

Sayyidina Samurah ibn Jundub narrated: We were with the Prophet once. We ate from a bowl from morning to night, ten would get up and ten would take the seat.

The narrator said that they asked Samurah, “Was not the bowl replenished?” He said, “With what are you surprised? It was not replenished but from here,” and he pointed to the heaven.

[Ahmed 201551]

یہ حدیث شیئر کریں