حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب
راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , ابوخلدہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ أَبِي خَلْدَةَ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي الْعَالِيَةِ سَمِعَ أَنَسٌ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَدَمَهُ عَشْرَ سِنِينَ وَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ لَهُ بُسْتَانٌ يَحْمِلُ فِي السَّنَةِ الْفَاکِهَةَ مَرَّتَيْنِ وَکَانَ فِيهَا رَيْحَانٌ کَانَ يَجِيئُ مِنْهُ رِيحُ الْمِسْکِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَأَبُو خَلْدَةَ اسْمُهُ خَالِدُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ وَقَدْ أَدْرَکَ أَبُو خَلْدَةَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ وَرَوَی عَنْهُ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، حضرت ابوخلدہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوعالیہ سے پوچھا کہ کیا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دس سال خدمت کی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے دعا بھی فرمائی۔ ان کا (حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ایک باغ تھا جو سال میں دو مرتبہ پھل دیا کرتا تھا اور اس میں ایک درخت تھا جس سے مشک کی خوشبو آتی تھی۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ابوخلدہ کا نام خالد بن دینار ہے یہ محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں۔ انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پایا ہے اور ان سے روایت کی ہے۔
Abu Khaldah reported that he asked Abul Aaliyah if Anas had heard anything from the Prophet (SAW). He said ‘He served him ten years and the Prophet prayed for him. He had a garden that produced fruit twice each year and there was in it a tree that gave out the fragrance of musk.”
——————————————————————————–
