جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1838

باب حضرت فاطمہ کی فضیلت کے بارے میں

راوی: قتیبہ , لیث , ابوملیکہ , مسور بن مخرمہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ إِنَّ بَنِي هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ اسْتَأْذَنُونِي فِي أَنْ يُنْکِحُوا ابْنَتَهُمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَلَا آذَنُ ثُمَّ لَا آذَنُ ثُمَّ لَا آذَنُ إِلَّا أَنْ يُرِيدَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي وَيَنْکِحَ ابْنَتَهُمْ فَإِنَّهَا بَضْعَةٌ مِنِّي يَرِيبُنِي مَا رَابَهَا وَيُؤْذِينِي مَا آذَاهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ نَحْوَ هَذَا

قتیبہ، لیث، ابوملیکہ، حضرت مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بنو ہشام بن مغیرہ نے مجھ سے اجازت چاہی کہ ہم اپنی لڑکی کا نکاح علی سے کر دیں۔ میں اس بات کی اجازت نہیں دیتا آپ سے تین مرتبہ اسی طرح کہنے کے بعد فرمایا ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ علی بن ابی طالب اگر میری بیٹی کو طلاق دینا چاہے تو دے دے اور ان کی بیٹی سے نکاح کرلے۔ میری بیٹی فاطمہ میرے دل کا ٹکڑا ہے جو اسے برا لگتا ہے وہ مجھے برا لگتا ہے جس چیز سے اسے تکلیف ہوتی ہے مجھے اس چیز سے تکلیف ہوتی ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Miswar ibn Makhramah (RA) reported having heard the Prophet (SAW) say from the pulpit, “Banu Hisham ibn Mughirah sought my permission to marry their daughter to Ali ibn Abu Talib. I do not permit that. I do not permit that. I do not permit that, unless Ibn Abu Talib decides to divorce my daughter and marry their daughter. She is part of me. It pains me what pains her and it hurts me what hurts her.”

[Ahmed 18948, Bukhari 926, Muslim 2449, Abu Dawud 2071, Ibn e Majah 1998]

یہ حدیث شیئر کریں