باب حضرت فاطمہ کی فضیلت کے بارے میں
راوی: احمد بن منیع , اسماعیل بن علیہ , ایوب , ابن ابی ملیکہ , عبداللہ بن زبیر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَلِيًّا ذَکَرَ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي يُؤْذِينِي مَا آذَاهَا وَيُنْصِبُنِي مَا أَنْصَبَهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ هَکَذَا قَالَ أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَقَالَ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَکُونَ ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ رَوَی عَنْهُمَا جَمِيعًا
احمد بن منیع، اسماعیل بن علیہ، ایوب، ابن ابی ملیکہ، حضرت عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت علی نے ابوجہل کی بیٹی کا ذکر کیا تو یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا فاطمہ میرے دل کا ٹکڑا ہے جو چیز اسے تکلیف دیتی ہے وہ مجھے تکلیف دیتی ہے اور جو چیز اسے تعب دیتی ہے وہ مجھے بھی تعب دیتی ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ایوب بھی ابن ابی ملیکہ سے وہ ابوزبیر اور کئی دوسرے حضرات سے روایت کرتے ہیں جبکہ بعض حضرات ابن ابی ملیکہ سے روایت مسور کے حوالے سے روایت کرتے ہیں۔ احتمال یہ ہے کہ انہوں نے دونوں سے روایت کی ہو۔ چنانچہ عمرو بن دینار بھی ابن ابی ملیکہ سے اور مسور سے اسی کی مانند حدیث نقل کرتے ہیں۔
Sayyidina Abdullah ibn Zubayr (RA) reported that Sayyidina Ali mentioned the daughter of Abu Jahl. That came to the Prophet’s (SAW) knowledge and he said, “Surely Fatimah is part of me. It hurts me what hurts her and it tires me what tires her.”
