جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1858

حضرت خدیجہ کی فضیلت

راوی: ابوہشام رفاعی , حفص بن غیاث , ہشام بن عروة , عروة , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا غِرْتُ عَلَی خَدِيجَةَ وَمَا بِي أَنْ أَکُونَ أَدْرَکْتُهَا وَمَا ذَاکَ إِلَّا لِکَثْرَةِ ذِکْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهَا وَإِنْ کَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ فَيَتَتَبَّعُ بِهَا صَدَائِقَ خَدِيجَةَ فَيُهْدِيهَا لَهُنَّ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

ابوہشام رفاعی، حفص بن غیاث، ہشام بن عروہ، عروة، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ مجھے حضرت خدیجہ کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی بیوی پر رشک نہیں آیا حالانکہ میں نے ان کو نہیں پایا۔ اس رشک کی وجہ صرف اتنی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں بکثرت یاد کرتے اور حضرت خدیجہ کی سہلیوں کو تلاش کر کے ان کو گوشت کا ہدیہ بھیجتے۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں