جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1904

باب عجم کی فضیلت کے بارے میں

راوی: سفیان بن وکیع , یحیی بن آدم , ابوبکر بن عیاش , صالح بن ابی صالح مولی عمرو بن حریث , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ ذُکِرَتْ الْأَعَاجِمُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنَا بِهِمْ أَوْ بِبَعْضِهِمْ أَوْثَقُ مِنِّي بِکُمْ أَوْ بِبَعْضِکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ وَصَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ هَذَا يُقَالُ لَهُ صَالِحُ بْنُ مِهْرَانَ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ

سفیان بن وکیع، یحیی بن آدم، ابوبکر بن عیاش، صالح بن ابی صالح مولیٰ عمرو بن حریث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس عجم کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے ان میں سے بعض پر تم لوگوں میں سے بعض سے زیادہ اعتماد ہے۔ یا فرمایا تم میں سے بعض کی نسبت زیادہ اعتماد ہے۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف ابوبکر بن عیاش کی روایت سے جانتے ہیں صالح وہ مہران کے بیٹے اور عمرو بن حریث کے مولیٰ ہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Ajam (non-Arabs) were mentioned before Allah’s Messenger (SAW). He said, “Indeed, they or some of them are more trustworthy in my sight than you or some of you.”

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں