جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ حدیث کی علتوں اور راویوں کا بیان ۔ حدیث 1949

حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں

راوی: علی بن حجر , عبداللہ بن مبارک , سیف بن سلیمان , مجاہد ,

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ سَيْفٍ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ قَال سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقُولُ أَنْقِصْ مِنْ الْحَدِيثِ إِنْ شِئْتَ وَلَا تَزِدْ فِيهِ

علی بن حجر، عبداللہ بن مبارک، سیف بن سلیمان، مجاہد، ہم سے روایت کی علی بن حجر نے ان سے عبداللہ بن مبارک نے وہ سیف بن سلیمان سے اور وہ مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ مجاہد نے فرمایا کہ اگر متن حدیث میں کمی کرنا چاہو تو کر سکتے ہو لیکن زیادتی نہ کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں