جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ تقدیر کا بیان ۔ حدیث 2

باب

راوی: یحیی بن حبیب بن عربی , معتمر بن سلیمان , سلیمان اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَی فَقَالَ مُوسَی يَا آدَمُ أَنْتَ الَّذِي خَلَقَکَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيکَ مِنْ رُوحِهِ أَغْوَيْتَ النَّاسَ وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنْ الْجَنَّةِ قَالَ فَقَالَ آدَمُ وَأَنْتَ مُوسَی الَّذِي اصْطَفَاکَ اللَّهُ بِکَلَامِهِ أَتَلُومُنِي عَلَی عَمَلٍ عَمِلْتُهُ کَتَبَهُ اللَّهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ قَالَ فَحَجَّ آدَمُ مُوسَی قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَجُنْدَبٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْأَعْمَشِ وَقَدْ رَوَی بَعْضُ أَصْحَابِ الْأَعْمَشِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ و قَالَ بَعْضُهُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

یحیی بن حبیب بن عربی، معتمر بن سلیمان، سلیمان اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدم اور موسیٰ علیہم السلام کے درمیان مکالمہ ہوا موسیٰ نے فرمایا اے آدم اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہاتھ سے بنایا پھر اپنی روح آپ میں پھونکی اور پھر آپ کی لغزش کی وجہ سے لوگوں کو جنت سے نکالا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدم نے جوابا فرمایا اے موسیٰ تو وہ ہے جسے اللہ نے شرف ہم کلامی کے ذریعے برگزیدہ کیا تو مجھے ایسے عمل پر ملامت کرتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کی پیدائش سے پہلے میرے لئے لکھ دیا تھا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اس طرح آدم موسیٰ پر غالب آگئے اس باب میں حضرت عمر اور جندب سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے اعمش کے بعض ساتھی اسے اعمش وہ ابوصالح وہ ابوہریرہ اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں جبکہ بعض راوی اسے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جگہ ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں پھر یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واسطے سے کئی سندوں سے منقول ہے۔

Sayyidina Abu Huraira reported that the Prophet narrated: Adam and Musa disputed with one another. Musa said, “O Adam! You are the one whom Allah created with His own hand. He blew into you His spirit, but you misled the people and drove them out of Paradise.” So, Adam said to him, “You are Musa! Allah chose you for direct conversation with Him. You blame me for something that I did which Allah had recorded against me even before He had created the heavens and earth.” So, Adam out-debated Musa.

[Ahmed 7638, Bukhari 3409, Muslim 2652]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں