جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 43

اس بارے میں کہ برائی کو نہ روکنا نزول عذاب کا باعث ہے

راوی: احمد بن منیع , یزید بن ہارون , اسماعیل بن ابی خالد , قیس بن ابی حازم , ابوبکر صدیق

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهُ قَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّکُمْ تَقْرَئُونَ هَذِهِ الْآيَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْکُمْ أَنْفُسَکُمْ لَا يَضُرُّکُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَی يَدَيْهِ أَوْشَکَ أَنْ يَعُمَّهُمْ اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ

احمد بن منیع، یزید بن ہارون، اسماعیل بن ابی خالد، قیس بن ابی حازم، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اے لوگو تم یہ آیت پڑھتے ہو (يٰ اَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا عَلَيْكُمْ اَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَيْتُمْ) 5۔ المائدہ : 105) تک اے ایمان والو تم اپنی جانوں کی فکر کو ضروری سمجھو کوئی گمراہ تمہیں ضرر نہیں پہنچا سکتابشرطیکہ تم ہدایت یافتہ ہو جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ اگر لوگ ظالم کو ظلم کرتے ہوئے دیکھیں اور اسے نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو عذاب میں مبتلا کر دے۔

Sayyidina Abu Bakr Siddiq (RA) said, “O people Recite the verse: 'O you who believer! Guard your own souls. He who has gone astray cannot harm you, if you are rightly guided. (5:105). and I heard Allah’s Messenger (SAW) say: Indeed, when people see the oppressor, but do not stop him commit oppression, then Allah will punish them through him.”

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں