جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ جہنم کا بیان ۔ حدیث 484

اس بارے میں کہ اہل جہنم کے اعضاء بڑے بڑے ہونگے

راوی: عباس بن محمد دوری , عبیداللہ بن موسی , شیبان , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ غِلَظَ جِلْدِ الْکَافِرِ اثْنَانِ وَأَرْبَعُونَ ذِرَاعًا وَإِنَّ ضِرْسَهُ مِثْلُ أُحُدٍ وَإِنَّ مَجْلِسَهُ مِنْ جَهَنَّمَ کَمَا بَيْنَ مَکَّةَ وَالْمَدِينَةِ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ

عباس بن محمد دوری، عبیداللہ بن موسی، شیبان، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کافر کی کھال کی موٹائی بیالیس گز ہے۔ اس کی داڑھ احد پہاڑ کے برابر اور اس کے بیٹھنے کی جگہ مکہ اور مدینہ کے درمیان فاصلے جتنی ہے۔ یہ حدیث اعمش کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔

Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that the Prophet (SAW) said, "The thickness of the skin of the disbeliever will be forty-two cubits, his molar tooth will be like Uhud and his seat in Hell will be as the distance between Makkah and Madinah."

[Ahmed 8418]

یہ حدیث شیئر کریں