جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 513

اس بارے میں کہ مجھے لوگوں سے قتال کا حکم دیا گیا ہے یہانتک کہ لاالہ الااللہ کہیں

راوی: ہناد , ابومعاویة , اعمش , ابوسفیان , جابر

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوهَا مَنَعُوا مِنِّي دِمَائَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَی اللَّهِ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ہناد، ابومعاویة، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہیں اور اگر وہ لوگ اس کے قائل ہوگئے (یعنی کلمہ پڑھ لیا) تو ان لوگوں نے اپنی جان ومال کو میرے ہاتھوں سے بچالیا یہ کہ وہ کوئی ایسا کام کریں جو ان کی ان چیزوں کو حلال کر دے۔ پھر ان کا حساب اللہ پر ہے۔ اس باب میں حضرت جابر، ابوسعید، اور ابن عمر سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں