جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 516

اس بارے میں کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔

راوی: ابن ابی عمر , سفیان بن عیینہ , سعیر بن خمس تمیمی , حبیب بن ابی ثابت , ابن عمر ما

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُعَيْرِ بْنِ الْخِمْسِ التَّمِيمِيِّ عَنْ حَبيِبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَی خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ وَحَجِّ الْبَيْتِ وَفِي الْبَاب عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا وَسُعَيْرُ بْنُ الْخِمْسِ ثِقَةٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ

ابن ابی عمر، سفیان بن عیینہ، سعیر بن خمس تمیمی، حبیب بن ابی ثابت، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔ (1) اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ (2) نماز قائم کرو (3) زکوة دینا (4) رمضان کے روزے رکھنا (5) بیت اللہ کا حج کرنا۔ اس باب میں حضرت جریری بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اس کے ہم معنی مرفوعاً مروی ہے۔ سعیر بن خمس محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Islam is in five things: the testimony that there is no God but Allah and that Muhammad is Allah’s Messenger, the establishment of salah, the payment of zakah, the fast of Ramadan and Hajj of the House (of Allah).

[Ahmed 6309, Bukhari 8, Muslim 16, Nisai 5011]

یہ حدیث شیئر کریں