جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 571

موضوع احادیث بیان کرنا

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , حبیب بن ابی ثابت , میمون بن ابی شبیب , مغیرہ بن شعبہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا وَهُوَ يَرَی أَنَّهُ کَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْکَاذِبِينَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَسَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْحَدِيثَ وَرَوَی الْأَعْمَشُ وَابْنُ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَأَنَّ حَدِيثَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ سَمُرَةَ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ أَصَحُّ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا مُحَمَّدٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا وَهُوَ يَرَی أَنَّهُ کَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْکَاذِبِينَ قُلْتُ لَهُ مَنْ رَوَی حَدِيثًا وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّ إِسْنَادَهُ خَطَأٌ أَيُخَافُ أَنْ يَکُونَ قَدْ دَخَلَ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ إِذَا رَوَی النَّاسُ حَدِيثًا مُرْسَلًا فَأَسْنَدَهُ بَعْضُهُمْ أَوْ قَلَبَ إِسْنَادَهُ يَکُونُ قَدْ دَخَلَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ لَا إِنَّمَا مَعْنَی هَذَا الْحَدِيثِ إِذَا رَوَی الرَّجُلُ حَدِيثًا وَلَا يُعْرَفُ لِذَلِکَ الْحَدِيثِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْلٌ فَحَدَّثَ بِهِ فَأَخَافُ أَنْ يَکُونَ قَدْ دَخَلَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ

محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، میمون بن ابی شبیب، حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو میری طرف منسوب کر کے کوئی حدیث بیان کرے اور اسے گمان ہو کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ جھوٹوں میں سے ایک (جھوٹا) ہے۔ اس باب میں حضرت علی بن ابی طالب اور سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اسے شعبہ حکم سے وہ عبدالرحمن بن ابی لیلی سے وہ سمرہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں۔ عبدالرحمن بن ابی لیلی کی حدیث محدثین کے نزدیک زیادہ صحیح ہے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابومحمد عبداللہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حدیث کے بارے میں پوچھا کہ جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کی جبکہ وہ جانتا ہے کہ جھوٹ ہے تو وہ بھی ایک جھوٹا ہے تو کیا وہ شخص بھی اس میں داخل ہے جو ایک حدیث روایت کرے اور وہ جانتا ہو کہ اس کی سند غلط ہے یا وہ حدیث مسند بیان کی جسے بعض نے مرسل بیان کیا یا سند الٹ دی۔ حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن نے فرمایا نہیں کیونکہ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ کسی نے ایسی حدیث روایت کی جس کی کوئی اصل نہیں اور وہ اسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرتا ہے، تو مجھے ڈر ہے کہ وہ اس حدیث کے مطابق جھوٹا ہے۔

Sayyidina Mughirah ibn Shu’bah (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “If anyone narrates from me a hadith and thinks that it is a lie then he is one of the liars.”

[Ahmed 18237,Muslim 4,Ibn Majah 41]

یہ حدیث شیئر کریں