جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 615

اس بارے میں کہ سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ بن مبارک , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَی الْکَبِيرِ وَالْمَارُّ عَلَی الْقَاعِدِ وَالْقَلِيلُ عَلَی الْکَثِيرِ قَالَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چھوٹا بڑے کو، چلنے والا بیٹھنے والے کو اور تھوڑی تعداد (لوگ) زیادہ کو سلام کریں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “Let the young give salaam to the old, the passer-by to the seated and the few to the many.”

یہ حدیث شیئر کریں