نماز چھوڑ نے والے کی سزا
راوی: اسماعیل بن ابراہیم بالسی , علی بن حسن بن شقیق , حسین بن واقد , عبداللہ بن بریدة , بریدۃ
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَالِسِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ الصَّلَاةُ فَمَنْ تَرَکَهَا فَقَدْ کَفَرَ
اسماعیل بن ابراہیم بالسی، علی بن حسن بن شقیق، حسین بن واقد، عبداللہ بن بریدة، حضرت بریدۃ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہمارے اور ان (منافقین) کے درمیان عہد نماز ہے (جب تک یہ نماز پڑھتے رہیں گے ہم ان کو مسلمان سمجھ کر اہل اسلام کا سا معاملہ کریں گے) پس جو نماز کو چھوڑ دے تو وہ یقینا (ظاہری طور پر بھی) کافر ہو گیا ۔
'Abdullah bin Buraidah narrated that his father said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'The covenant that distinguishes between us and them is prayer; so whoever leaves it, he has committed Kufr.''' (Sahih)
