جمعہ کے لئے سویرے جانا
راوی: کثیر بن عبید حمصی , عبدالمجید بن عبدالعزیز , معمر , اعمش , ابراہیم , علقمہ
حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ إِلَی الْجُمُعَةِ فَوَجَدَ ثَلَاثَةً وَقَدْ سَبَقُوهُ فَقَالَ رَابِعُ أَرْبَعَةٍ وَمَا رَابِعُ أَرْبَعَةٍ بِبَعِيدٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ النَّاسَ يَجْلِسُونَ مِنْ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَی قَدْرِ رَوَاحِهِمْ إِلَی الْجُمُعَاتِ الْأَوَّلَ وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ ثُمَّ قَالَ رَابِعُ أَرْبَعَةٍ وَمَا رَابِعُ أَرْبَعَةٍ بِبَعِيدٍ
کثیر بن عبید حمصی، عبدالمجید بن عبدالعزیز، معمر، اعمش، ابراہیم، حضرت علقمہ سے روایت ہے کہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود کے ساتھ جمعہ کے لئے نکلا۔ انہوں نے دیکھا کہ تین آدمی ان سے پہلے پہنچ چکے ہیں تو فرمایا میں چوتھا ہوں اور چار آدمیوں میں چوتھا آنے والا بھی کچھ دور نہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا بلا شبہ قیامت کے دن اللہ جل جلالہ کی بارگاہ میں بیٹھنے میں اس درجہ پر ہوں گے جو جمعہ کے لئے جانے میں ان کا درجہ ہوگا پہلا دوسرا اسی درجہ پر ہوگا پھر فرمایا چار میں چوتھا اور چار میں چوتھا بھی کوئی دور نہیں ۔
It was narrated that 'Alqamah said: "I went out with 'Abdullah to Friday (prayer), and he found three men who arrived before him. He said: 'The fourth of four, and the fourth of four is not far a way. I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: "On the Day of Resurrection people will gather near Allah according to how early they came to Friday (prayer), the first, second, and third:" Then he said: 'The fourth of four, and the fourth of four is not far away.'" (Da'if)
