نماز خوف
راوی: احمد بن عبدة , عبدالوارث بن سعید , ایوب , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِأَصْحَابِهِ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَرَکَعَ بِهِمْ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ حَتَّی إِذَا نَهَضَ سَجَدَ أُولَئِکَ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ حَتَّی قَامُوا مُقَامَ أُولَئِکَ وَتَخَلَّلَ أُولَئِکَ حَتَّی قَامُوا مُقَامَ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ فَرَکَعَ بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلُونَهُ فَلَمَّا رَفَعُوا رُئُوسَهُمْ سَجَدَ أُولَئِکَ سَجْدَتَيْنِ وَکُلُّهُمْ قَدْ رَکَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَجَدَ طَائِفَةٌ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ وَکَانَ الْعَدُوُّ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ
احمد بن عبدة، عبدالوارث بن سعید، ایوب، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو صلوٰۃ الخوف پڑھائی پہلے سب کے ساتھ رکوع کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ساتھ والی صف نے سجدہ کیا باقی کھڑے رہے جب اگلی صف سجدے سے اٹھی تو دوسروں نے اپنے طور پر دو سجدے کئے پھر اگلی صف پیچھے ہو کر دوسری صف والوں کی جگہ کھڑی ہوگئی اور پچھلی صف درمیان میں سے آگے بڑھی اور پہلی صف کی جگہ کھڑی ہوگئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب کے ساتھ رکوع کیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ساتھ والی صف نے سجدہ کیا جب انہوں نے سجدہ سے سر اٹھایا تو باقیوں نے دو سجدے اپنے طور پر کر لئے اور سب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا اور ہر طائفہ نے اپنے طور پر دو سجدے کئے اور دشمن قبلہ کی طرف تھا ۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that the Prophet SAW led his Companions in the fear prayer. He led them all in bowing, then the Messenger of Allah SAW and the row nearest him prostrated, and the others stood up, then when he stood up, they prostrated twice by themselves. Then the front row moved back and took their place, and they moved forward until they formed the front row. Then the Prophet SAW led them all in bowing, then the Messenger of AlIah SAW and the row nearest him prostrated, and when they raised their heads, the others prostrated twice. So all of them bowed with the Prophet SAW and some of them prostrated by themselves, and the enemy was in the direction of the Qiblah. (Sahih).
