سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 1350

رات کی نماز میں قرآت

راوی: بکر بن خلف ابوبشر , یحییٰ بن سعید , قدامہ بن عبداللہ , جسرة بنت دجاجہ , ابوذر

حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِآيَةٍ حَتَّی أَصْبَحَ يُرَدِّدُهَا وَالْآيَةُ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُکَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ

بکر بن خلف ابوبشر، یحییٰ بن سعید، قدامہ بن عبد اللہ، جسرة بنت دجاجہ، حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ نبی نماز میں کھڑے ایک ایک آیت کو صبح تک دہراتے رہے حتیٰ کہ صبح ہوگئی وہ آیت یہ ہے (اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَاِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ) 5۔ المائدہ : 118) حضرت عیسیٰ علیہ السلام روز قیامت عرض کریں گے اے اللہ ! اگر آپ ان پر عذاب دیں تو یہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ بخش دیں تو آپ غالب ہیں حکمت والے ۔

It was narrated that Jasrah bint Dijajah said: "I heard Abu Dharr say. ‘The Prophet stood reciting a Verse and repeating it until morning came. That Verse was."If You punish them, they are Your slaves, and if You forgive them, verily, You, only You, are the All-Mighty, the All-Wise.'",(Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں