پانچ نمازوں کی فرضیت اور ان کی نگہداشت کا بیان
راوی: حرملہ بن یحییٰ مصری , عبداللہ بن وہب , یونس بن یزید , ابن شہاب , انس بن مالک
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ اللَّهُ عَلَی أُمَّتِي خَمْسِينَ صَلَاةً فَرَجَعْتُ بِذَلِکَ حَتَّی آتِيَ عَلَی مُوسَی فَقَالَ مُوسَی مَاذَا افْتَرَضَ رَبُّکَ عَلَی أُمَّتِکَ قُلْتُ فَرَضَ عَلَيَّ خَمْسِينَ صَلَاةً قَالَ فَارْجِعْ إِلَی رَبِّکَ فَإِنَّ أُمَّتَکَ لَا تُطِيقُ ذَلِکَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي فَوَضَعَ عَنِّي شَطْرَهَا فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ ارْجِعْ إِلَی رَبِّکَ فَإِنَّ أُمَّتَکَ لَا تُطِيقُ ذَلِکَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي فَقَالَ هِيَ خَمْسٌ وَهِيَ خَمْسُونَ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَقَالَ ارْجِعْ إِلَی رَبِّکَ فَقُلْتُ قَدْ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي
حرملہ بن یحییٰ مصری، عبداللہ بن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض فرمائیں تو میں یہ پچاس نمازیں لے کر واپس ہوا۔ حضرت موسیٰ سے ملاقات ہوگئی تو پوچھنے لگے کہ تمہارے رب نے تمہاری امت پر کیا فرض فرمایا ؟ میں نے کہا مجھ پر پچاس نمازیں فرض فرمائیں۔ تو کہنے لگے اپنے رب کی طرف رجوع کرو کیونکہ یہ تمہاری امت کے بس میں نہیں۔ میں نے اپنے رب کی طرف رجوع کیا تو میرے رب نے مجھے ایک حصہ (پچیس نمازیں) معاف فرما دیں۔ پھر میں موسیٰ کے پاس آیا اور ان کو بتایا تو انہوں نے کہا اپنے رب کی طرف رجوع کروں کیونکہ یہ بھی تمہاری امت کے بس میں نہیں۔ میں نے پھر اپنے رب کی طرف رجوع کیا۔ تو رب نے فرمایا یہ (شمار میں تو) پانچ ہیں اور (ثواب پوری) پچاس پاس آیا تو کہنے لگے اپنے رب کی طرف پھر رجوع کرو۔ میں نے کہا اب تو مجھے اپنے رب سے شرم آرہی ہے ۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah said: 'Allah enjoined fifty prayers upon my nation, and I came back with that until I came to Musa. Musa said: 'What has your Lord enjoined upon your nation?' I said: 'He has enjoined fifty prayers on me: He said: 'Go back to your Lord, for your nation will not be able to do that.' So I went back to my Lord, and He reduced it by half. I went back to Musa and told him, and he said: 'Go back to your Lord, for your nation will not be able to do that.' So I went back to my Lord, and He said: 'They are five and they are fifty; My Word does not change.' So I went back to Musa and he said: 'Go back to your Lord: I said: I feel shy before my Lord"
