سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1620

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کا بیان

راوی: ابومروان عثمانی , ابراہیم بن سعد , سعد , عروة , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ نَبِيٍّ يَمْرَضُ إِلَّا خُيِّرَ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ قَالَتْ فَلَمَّا کَانَ مَرَضُهُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ أَخَذَتْهُ بُحَّةٌ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَائِ وَالصَّالِحِينَ فَعَلِمْتُ أَنَّهُ خُيِّرَ

ابومروان عثمانی، ابراہیم بن سعد، سعد، عروہ، عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم کو یہ فرماتے سنا جو نبی بھی بیمار ہو جائے تو اسے دنیا میں رہنے اور آخرت کا سفر کرنے کا ختیار دیدیا جاتا ہے۔ مرض وفات میں آپ کو کھانسی اٹھی تو میں نے آپ کو یہ کہتے سنا (مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَائِ وَالصَّالِحِينَ) ان لوگوں کے ساتھ جس پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا یعنی صد یقین شہداء اور صالحین تو مجھے معلوم ہو گیا کہ آپ کو بھی اختیار دے دیا گیا ہے ۔

It was narrated that 'Aishah said: "I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: 'There is no Prophet who fell sick but he was given the choice between this World and the Hereafter.' She said: 'When he became sick with the illness that would be his last, (his voice) became hoarse and I heard him say, "In the company of those on whom Allah has bestowed His grace, of the Prophets, the true believers, the martyrs, and the righteous." Then I knew that he had been given the choice." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں