سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 287

مسواک کے بارے میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواسامہ و عبداللہ بن نمیر , عبیداللہ بن عمر , سعید بن ابی سعید مقبری , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ و عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ بن عمر، سعید بن ابی سعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘Were it not that it would be too difficult for my Ummah (nation), I would have commanded them to use the tooth stick at every time of prayer.’” (sahih)

یہ حدیث شیئر کریں