سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 292

فطرت کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفِطْرَةُ خَمْسٌ أَوْ خَمْسٌ مِنْ الْفِطْرَةِ الْخِتَانُ وَالِاسْتِحْدَادُ وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ وَنَتْفُ الْإِبِطِ وَقَصُّ الشَّارِبِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں ختنہ کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا، ناخن کاٹنا، بغل کے بال اکھیڑنا، مونچھیں کترنا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘The deeds connected to the Fitrah are five (or five things are connected to the Fitrak): circumcision, shaving the pubic hairs, clipping the nails, plucking the armpit hairs and trimming the mustache.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں