سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 474

نیند سے وضو کا ٹوٹنا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ و علی بن محمد , وکیع , اعمش , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنَامُ حَتَّی يَنْفُخَ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ قَالَ الطَّنَافِسِيُّ قَالَ وَکِيعٌ تَعْنِي وَهُوَ سَاجِدٌ

ابوبکر بن ابی شیبہ و علی بن محمد، وکیع، اعمش، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو جاتے حتیٰ کہ خر اٹے لیتے پھر کھڑے ہوتے اور نماز پڑھ لیتے اور وضو نہ کرتے ، حضرت طنافسی کہتے ہیں کہ حضرت وکیع نے فرمایا حضرت عائشہ کی مراد یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں سو جاتے (اور سجدہ سے اٹھ کر باقی نماز پوری کر لیتے اور وضو نہ کرتے) ۔

. It was narrated from 'Abdullah that the Messenger of Allah slept until he was breathing deeply, then he got up and prayed.

یہ حدیث شیئر کریں