سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1278

بارش میں طواف کرنا۔

راوی: محمد بن ابی عمر , داؤد بن عجلان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَجْلَانَ قَالَ طُفْنَا مَعَ أَبِي عِقَالٍ فِي مَطَرٍ فَلَمَّا قَضَيْنَا طَوَافَنَا أَتَيْنَا خَلْفَ الْمَقَامِ فَقَالَ طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فِي مَطَرٍ فَلَمَّا قَضَيْنَا الطَّوَافَ أَتَيْنَا الْمَقَامَ فَصَلَّيْنَا رَکْعَتَيْنِ فَقَالَ لَنَا أَنَسٌ ائْتَنِفُوا الْعَمَلَ فَقَدْ غُفِرَ لَکُمْ هَکَذَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطُفْنَا مَعَهُ فِي مَطَرٍ

محمد بن ابی عمر، داؤد بن عجلان فرماتے ہیں کہ ہم نے ابوعقال کے ساتھ بارش میں طواف کیا جب ہم طواف مکمل کرچکے تو مقام ابراہیم کے پیچھے رہ گئے۔ ابوعقال نے کہا کہ میں نے انس کے ساتھ بارش میں طواف کیا جب ہم نے طواف مکمل کرلیا تو ہم مقام ابراہیم پرئے اور دو رکعتیں ادا کیں اس کے بعد انس نے ہم سے فرمایا اب از سرنو اعمال شروع کرو۔ اس لئے کہ تمہارے سابقہ گناہوں کی بخشش ہوچکی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہی فرمایا تھا اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں بارش میں طواف کیا تھا ۔

Dawud bin ‘Ajlan said: "We performed Tawaf with Abu ‘lqal in the rain, and when we finished our Tawaf, we came behind the Maqam. He said: I performed Tawaf with Anas bin Malik in the rain. When we finished the Tawaaf, we came behind the Maqam and prayed two Rak'ah.' Anas said to us: 'Start your deeds anew, for you have been forgiven. This is what the Messenger of Allah said to us when we performed Tawaf with him in the rain.'''

یہ حدیث شیئر کریں