سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 14

دیندار عورت سے شادی کرنا

راوی: یحییٰ بن حکیم , یحییٰ بن سعید , عبیداللہ بن عمر , سعید بن ابی سعید , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُنْکَحُ النِّسَائُ لِأَرْبَعٍ لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاکَ

یحییٰ بن حکیم، یحییٰ بن سعید، عبیداللہ بن عمر، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا عورت سے چار وجوہ سے نکاح کیا جاتا ہے اس کے مال کی وجہ سے اور اس کے حسب نسب کی وجہ سے اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کی دینداری کی وجہ سے پس تو دیندار بیوی کو حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “A woman may be married for four things: Her wealth, her lineage, her beauty or for her religion. Choose the religious, may your hands be rubbed with dust (i.e., may you prosper).” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں