سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 482

جھوٹی قسم کھا کر مال حاصل کرنا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواسامہ , ولید بن کثیر , محمد بن کعب , عبداللہ بن کعب , ابوامامہ حارثی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَخَاهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ الْحَارِثِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ کَانَ شَيْئًا يَسِيرًا قَالَ وَإِنْ کَانَ سِوَاکًا مِنْ أَرَاکٍ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، ولید بن کثیر، محمد بن کعب، عبداللہ بن کعب، حضرت ابوامامہ حارثی فرماتے ہیں کہ انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو مرد کسی مرد مسلم کا حق قسم کھا کرنا جائز طور پر حاصل کرلے اللہ اس پر جنت کو حرام فرما دیتے ہیں اور دوزخ اس کے لئے واجب فرما دیتے ہیں اس پر لوگوں میں سے ایک مرد نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ وہ ذرا سی چیز ہو فرمایا اگرچہ پیلو کی ایک مسواک ہی ہو۔

Abu Umamah Al-Harithi narrated that he heard the Messenger of Allah say: "No man seizes the wealth of a Muslim unlawfully by means of his (false) oath, but Allah will deny Paradise to him and will doom him to Hell." A man among the people said: "O Messenger of Allah, even if it is something small?" He said: "Even if it is a twig of an Ardk tree."

یہ حدیث شیئر کریں