سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان۔ ۔ حدیث 680

غلام کو آزاد کرنا

راوی: ابوکریب , ابومعاویہ , اعمش , عمرو بن مرہ , سالم بن ابی جعد , شرحبیل بن سمط

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ قَالَ قُلْتُ لِکَعْبٍ يَا کَعْبَ بْنَ مُرَّةَ حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحْذَرْ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا کَانَ فِکَاکَهُ مِنْ النَّارِ يُجْزِئُ کُلُّ عَظْمٍ مِنْهُ بِکُلِّ عَظْمٍ مِنْهُ وَمَنْ أَعْتَقَ امْرَأَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ کَانَتَا فِکَاکَهُ مِنْ النَّارِ يُجْزِئُ بِکُلِّ عَظْمَيْنِ مِنْهُمَا عَظْمٌ مِنْهُ

ابوکریب، ابومعاویہ، اعمش، عمرو بن مرہ ، سالم بن ابی جعد، حضرت شرحبیل بن سمط کہتے ہیں کہ میں نے کعب بن مرہ سے درخواست کی کہ بڑی احتیاط سے کام لیتے ہوئے مجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی بات سنائیے۔ فرمایا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جس نے مسلمان غلام کو آزاد کیا تو وہ غلام اس کے دوزخ سے چھٹکارے کا باعث ہوگا اس کی ہر ہڈی کے بدلہ میں (دوزخ کی آزادی کے لئے) کافی ہے اور جو دو مسلمان باندیوں کو آزاد کرے تو وہ دونوں باندیاں دوزخ سے اس کی خلاصی کا باعث ہوں گی ان میں سے ہر ایک کی دوہڈیوں کے بدلہ میں اس کی ایک ہڈی کافی ہوگی۔

It was narrated that Shurahbil bin Simt said: I said to Ka'b: 0 Ka'b bin Murrah, tell us a Hadith from the Messenger of Allah , but be careful. He said: I heard the Messenger of Allah say: "Whoever frees a Muslim man, he will be his ransom from the Fire; each of his bones will suffice (as a ransom) for each of his bones. Whoever frees two Muslim women, they will be his ransom from the Fire; each of their two bones will suffice (as a ransom) for each of his bones.''

یہ حدیث شیئر کریں