سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ وراثت کا بیان ۔ حدیث 893

ولاء کی میراث ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حسین بن علی , زائدہ , محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلی , حکم , عبداللہ بن شداد , بنت حمزہ عبداللہ بن شداد

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ بِنْتِ حَمْزَةَ قَالَ مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي لَيْلَی وَهِيَ أُخْتُ ابْنِ شَدَّادٍ لِأُمِّهِ قَالَتْ مَاتَ مَوْلَايَ وَتَرَکَ ابْنَةً فَقَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَالَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنَتِهِ فَجَعَلَ لِي النِّصْفَ وَلَهَا النِّصْفَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، حسین بن علی، زائدہ، محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلی، حکم ، عبداللہ بن شداد، بنت حمزہ حضرت عبداللہ بن شداد حمزہ کی بیٹی سے روایت کرتے ہیں محمد بن ابی لیلی نے فرمایا کہ یہ شداد کی ماں شریک بہن ہیں فرماتی ہیں کہ میرا آزاد کردہ غلام مر گیا اس نے ایک بیٹی چھوڑی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم فرمایا آدھا مجھے دیا اور آدھا اسے۔

It was narrated that the daughter of Hamzah said: "My freed slave died, leaving behind a daughter. The Messenger of Allah P.B.U.H divided his wealth between myself and his daughter, giving me half and her half." (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں