سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ وراثت کا بیان ۔ حدیث 900

جس کا کوئی وارث نہ ہو۔

راوی: اسماعیل بن موسی , سفیان بن عیینہ , عمرو بن دینار , عوسجہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَوْسَجَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَاتَ رَجُلٌ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَدَعْ لَهُ وَارِثًا إِلَّا عَبْدًا هُوَ أَعْتَقَهُ فَدَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِيرَاثَهُ إِلَيْهِ

اسماعیل بن موسی، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، عوسجہ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک مرد کا انتقال ہوگیا اس نے کوئی وارث نہ چھوڑا سوائے ایک غلام کے جسے وہ آزاد کرچکا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی میراث اس آزاد کردہ غلام کو دلوادی ۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: "A man died at the time of the Messenger of Allah P.B.U.H, and he left no heir except for a slave whom he had set free. The Messenger of Allah P.B.U.H gave the legacy to him." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں