سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ وراثت کا بیان ۔ حدیث 910

جب نومولود میں آثار حیات مثلاً روناچلّاناوغیرہ معلوم ہوں تو وہ بھی وارث ہوگا۔

راوی: عباس بن ولید , مروان بن محمد , سلیمان بن بلال , یحییٰ بن سعید بن مسیب , جابر بن عبداللہ اور مسور بن محزمہ

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرِثُ الصَّبِيُّ حَتَّی يَسْتَهِلَّ صَارِخًا قَالَ وَاسْتِهْلَالُهُ أَنْ يَبْکِيَ وَيَصِيحَ أَوْ يَعْطِسَ

عباس بن ولید، مروان بن محمد، سلیمان بن بلال، یحییٰ بن سعید بن مسیب، حضرت جابر بن عبداللہ اور مسور بن محزمہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بچہ وارث نہ ہوگا یہاں تک کہ وہ چلائے اور روئے فرماتے ہیں کہ رونے سے مراد یہ ہے کہ آثار حیات ظاہر ہوں مثلا رونا چیخنا چھینکنا۔

It was narrated from Jabir bin 'Abdullah and Miswar bin Makhramah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "No child inherits until he raises his voice or cries. " (Hasan) He said: "Raising his voice means crying, yelling or sneezing."

یہ حدیث شیئر کریں