سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1001

فقیر کی فضیلت ۔

راوی: عبیداللہ بن یوسف جبیری , حماد بن عیسیٰ , موسیٰ بن عبیدہ , قاسم بن مہران , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَيْدَةَ أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مِهْرَانَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ الْفَقِيرَ الْمُتَعَفِّفَ أَبَا الْعِيَالِ

عبیداللہ بن یوسف جبیری، حماد بن عیسیٰ، موسیٰ بن عبیدہ، قاسم بن مہران، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ دوست رکھتا ہے محتاج مومن کو جو عیال دار ہو کر سوال سے باز رہتا ہے (اور فقر اور فاقہ پر صبر کرتا ہے اکثر اہل اللہ یسے ہی لوگ ہوتے ہیں نہ بھیک مانگنے والوں میں عیالداری کے ساتھ کم معاشی اور پھر قناعت اور صبر ہی فضیلت کیا کم ہے۔

It was narrated from Imran bin Husain that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Allah loves His believing slave who is poor, does not beg and has many children." (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں