سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1136

توبہ کا بیان ۔

راوی: زہری , حمید بن عبدالرحمن , ابوہریرہ

قَالَ الزُّهْرِيُّ وَحَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ دَخَلَتْ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا فَلَا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلَا هِيَ أَرْسَلَتْهَا تَأْکُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ حَتَّی مَاتَتْ قَالَ الزُّهْرِيُّ لِئَلَّا يَتَّکِلَ رَجُلٌ وَلَا يَيْئَسَ رَجُلٌ

زہری، حمید بن عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک عورت دوزخ میں گئی ایک بلی کیوجہ سے جس کو اس نے باندھ رکھا تھا نہ اس کو کھانا دیا نہ چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے کھاتی یہاں تک کہ مر گئی۔ زہری نے کہا ان دونوں حدیثوں سے یہ مطلب نکلتا ہے کہ کسی آدمی کو اپنے اعمال پر بھروسہ نہ کرنا چاہئے کہ ضرور ہم جنت میں جائیں گے اور نہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہونا چاہئے۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "A woman entered Hell because of a cat which she tied up and did not feed, or let It loose to eat of the vermin of the earth, until it died." (Sahih) (One of the narrators) Zuhri said: "S0 a man should neither rely completely [on the mercy of Allah (and become complacent), nor should he despair (of the mercy of Allah)."

یہ حدیث شیئر کریں