سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1222

جنت کا بیان ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , احمد بن سنان , ابومعاویہ , اعمش , ابی صالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا لَهُ مَنْزِلَانِ مَنْزِلٌ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْزِلٌ فِي النَّارِ فَإِذَا مَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ وَرِثَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مَنْزِلَهُ فَذَلِکَ قَوْلُهُ تَعَالَی أُولَئِکَ هُمْ الْوَارِثُونَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن سنان، ابومعاویہ، اعمش، ابی صالح ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے کہ اس کے دو ٹھکانے نہ ہوں ایک جنت میں دوسرا جہنم میں۔ جب وہ مرجائے گا اور دوزخ میں چلا گیا (معاذاللہ) تو جنت والے اس کا ٹھکانا لاوارث سمجھ کر لے لینگے (أُولَئِکَ هُمْ الْوَارِثُونَ) وہی وارث ہیں جو وارث ہوں گے فقط فردوس کے۔ کے یہی معنی ہیں۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "There is no one among you who does not have two abodes: An abode in Paradise and an abode in Hell. If he dies and enters Hell, the people of Paradise inherit his abode. This is what Allah says: 'These are indeed the inheritors.'' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں