سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 145

کھانے سے قبل بسم اللہ پڑھنا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , ہشام دستوائی , بدیل بن میسرہ , عبداللہ بن عبید بن عمیر , سیدہ عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُ طَعَامًا فِي سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَجَائَ أَعْرَابِيٌّ فَأَکَلَهُ بِلُقْمَتَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا أَنَّهُ لَوْ کَانَ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ لَکَفَاکُمْ فَإِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ طَعَامًا فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَقُولَ بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، ہشام دستوائی، بدیل بن میسرہ، عبداللہ بن عبید بن عمیر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھ صحابہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے۔ ایک دیہاتی آیا اور دو ہی نوالوں میں سب کھانا کھا گیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غور سے سنو! اگر یہ بِسْمِ اللَّهِ کہتا تو کھانا تم سب کو کافی ہو جاتا۔ جب تم میں سے کوئی کھانا کھانے لگے اور بِسْمِ اللَّهِ کہنا بھول جائے تو کہے بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ۔

It was narrated that 'Aishah said: "The Messenger of Allah was eating food with six of his Companions when a Bedouin came and ate it all in two bites. The Messenger of Allah said: 'If he had said Bismillah, it would have sufficed you (all). When anyone of you eats food, let him say Bismillah, and if he forgets to say Bismillah at the beginning, let him say Bismillah fi awwalihi wa akhirih (In the Name of Allah at the beginning and at the end).'''

یہ حدیث شیئر کریں