سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 338

سنا اور سنوت کا بیان ۔

راوی: ابراہیم بن محمد بن یوسف بن سرح فریابی , عمرو بن بکرسکسکی , ابراہیم بن ابی عبلہ , ابوابی بن ام حرام

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ سَرْحٍ الْفِرْيَابِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ بَکْرٍ السَّکْسَکِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُبَيِّ بْنَ أُمِّ حَرَامٍ وَکَانَ قَدْ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَتَيْنِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَيْکُمْ بِالسَّنَی وَالسَّنُّوتِ فَإِنَّ فِيهِمَا شِفَائً مِنْ کُلِّ دَائٍ إِلَّا السَّامَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا السَّامُ قَالَ الْمَوْتُ قَالَ عَمْرٌو قَالَ ابْنُ أَبِي عَبْلَةَ السَّنُّوتُ الشِّبِتُّ و قَالَ آخَرُونَ بَلْ هُوَ الْعَسَلُ الَّذِي يَکُونُ فِي زِقَاقِ السَّمْنِ وَهُوَ قَوْلُ الشَّاعِرِ هُمْ السَّمْنُ بِالسَّنُّوتِ لَا أَلْسَ فِيهِمْ وَهُمْ يَمْنَعُونَ جَارَهُمْ أَنْ يُقَرَّدَا

ابراہیم بن محمد بن یوسف بن سرح فریابی، عمرو بن بکرسکسکی، ابراہیم بن ابی عبلہ، حضرت ابوابی بن ام حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھنے کی سعادت بھی حاصل ہے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ تم سنا اور سنوت کا اہتمام کرو اس لئے کہ ان میں سام کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔ کسی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! سام کونسی بیماری ہے؟ فرمایا موت۔ راوی حدیث عمرو فرماتے ہیں کہ ابن ابی عبلہ نے فرمایا سنوت سویا کے ساگ کو کہتے ہیں (یہ خوشبو دار ہوتا ہے) اور دوسرے حضرات نے کہا کہ سنوت وہ شہد ہے جو گھی کی مشکوں میں ہو اور اسی سے ہے شاعر کا قولهُمْ السَّمْنُ بِالسَّنُّوتِ لَا أَلْسَ فِيهِمْ وَهُمْ يَمْنَعُونَ جَارَهُمْ أَنْ يُقَرَّدَا
وہ گھی میں شہد میں ملے ہوئے ان میں کوئی نیزہ نہیں (لڑائی نہیں کرتے اتحاد سے رہتے ہیں) اور وہ اپنے پڑوسی کو دھوکہ کھانے سے روکتے ہیں (خود بھی دھوکہ نہیں دیتے اور پڑوسی کو بھی دھوکہ میں آنے نہیں دیتے) ۔

Ibrahim bin Abu 'Ablah said: "I heard Abu Ubayy bin Urom Haram, who had prayed with the Messenger of Allah facing both the Qiblah, saying: 'I heard the Messenger of Allah say: "You should use senna and the Sannut, for in them there is healing for every disease, except the Sam." It was said: "0 Messenger of Allah, what is the Sam?" He said: "Death." (One of the narrators) 'Amr said: "Ibn Abu 'Ablah said: the'Sannut is dill." Others said: "Rather, it is honey that is kept in a skin (i.e., receptacle) used for ghee."(Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں