سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 85

کتا پالنے سے ممانعت، الا یہ کہ شکار، کھیت یا ریوڑ کی حفاظت کے لئے ہو

راوی: ہشام بن عمار , ولید بن مسلم , اوزاعی , یحییٰ بن ابی کثیر , ابی سلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اقْتَنَی کَلْبًا فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ عَمَلِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ إِلَّا کَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاشِيَةٍ

ہشام بن عمار، ولید بن مسلم، اوزاعی، یحییٰ بن ابی کثیر، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جس نے کتا پالا تو ہر روز اس کے عمل سے ایک قیراط اجر کی کمی کی جاتی ہے۔ الاّ یہ کہ کھیت یا ریوڑ کی حفاظت کے لئے پالے۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah said: 'Whoever keeps a dog, one Qirat will be deducted from his (good) deeds everyday, except a dog for farming or herding livestock.”

یہ حدیث شیئر کریں