سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 999

جس کو لوگ کم حیثیت جانیں ۔

راوی: سوید بن سعید , یحییٰ بن سلیم , ابن خیثم , شہر بن حوشب , اسماء بنت یزید

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَلَا أُنَبِّئُکُمْ بِخِيَارِکُمْ قَالُوا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ خِيَارُکُمْ الَّذِينَ إِذَا رُئُوا ذُکِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

سوید بن سعید، یحییٰ بن سلیم، ابن خیثم، شہر بن حوشب، حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ فرماتے تھے کیا میں تم میں سے بیان نہ کروں ان لوگوں کا حال جو اللہ کے بہتر بندے ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ بیان فرمائیے۔ آپ نے فرمایا بہتر تم میں وہ لوگ ہیں کہ ان کو جب کوئی دیکھے تو اللہ کی یاد آئے۔

It was narrated from Asma' bint Yazid that she heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: "Shall I not tell you of the best of you?" They said: "Yes, 0 Messenger of Allah." He said: "The best of you are those who, when they are seen, Allah the Mighty, the Majestic, is remembered." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں