حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَی عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم يَأْتِينِي فَيَقُولُ أَعِنْدَکِ غَدَائٌ فَأَقُولُ لا قَالَتْ فَيَقُولُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَتْ فَأَتَانِي يَوْمًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ أُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ قَالَ وَمَا هِيَ قُلْتُ حَيْسٌ قَالَ أَمَا إِنِّي أَصْبَحْتُ صَائِمًا قَالَتْ ثُمَّ أَکَلَ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لا کر دریافت فرمایا کرتے تھے کہ کچھ کھانے کو رکھا ہے جب معلوم ہوتا کہ کچھ نہیں تو فرماتے کہ میں نے روزہ کا ارادہ کر لیا ہے ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے میں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس ایک ہدیہ آیا ہوا رکھا ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کیا چیز ہے میں نے عرض کیا کہ کھجور کا ملیدہ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے روزہ کا ارادہ کر رکھا تھا۔ پھر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تناول فرمایا۔
Ummul Mu’mineen Hazrat Aishah radiyallahu anha says, “Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam used to come to me and ask if there was any food available. When I would say, ‘No,’ he would say, ‘I have intended to fast.’
Once when Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam came and enquired, I replied, ‘We have received a present.’
Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam asked, ‘What is it?’
I replied, ‘Malidah (a type of cake made of dates, ghee, cheese or flour).’
He said, ‘I had made an intention of fasting already.’ He then ate some from it.
