شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 272

چاشت کی نماز

راوی:

حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم يُصَلِّي الضُّحَی حَتَّی نَقُولَ لا يَدَعُهَا وَيَدَعُهَا حَتَّی نَقُولَ لا يُصَلِّيهَا

ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ صلوة الضُحٰی کبھی تو اس قدر اہتمام سے پڑھتے تھے کہ ہم لوگوں کا یہ خیال ہوتا تھا کہ اب کبھی نہیں چھوڑیں گے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی (فرض ہونے کے خوف سے یا کسی اور مصلحت سے) ایسا ترک فرماتے تھے کہ ہم یہ سمجھتے تھے کہ بالکل چھوڑ دی اب کبھی نہیں پڑھیں گے۔

'Abu Sa'eed Al-Khudari Radiyallahu 'Anhu relates: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam at times performed the salaatut duha with such regularity, that we thought, he would not leave it. At times he left it (fearing it might become fard or because of some advantage), till we thought he left it completely, and would not perform it again".

یہ حدیث شیئر کریں