حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَعِنْدِي امْرَأَةٌ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قُلْتُ فُلانَةُ لا تَنَامُ اللَّيْلَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم عَلَيْکُمْ مِنَ الأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ فَوَاللَّهِ لا يَمَلُّ اللَّهُ حَتَّی تَمَلُّوا وَکَانَ أَحَبَّ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم الَّذِي يَدُومُ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ تشریف لائے تو میرے پاس ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ یہ کون ہے؟ میں نے عرض کیا کہ فلانی عورت ہے جو رات بھر نہیں سوتیں ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نوافل اس قدر اختیار کرنے چاہییں جن کا تحمل ہو سکے، حق تعالیٰ جل شانہ ثواب دینے سے نہیں گھبراتے، یہاں تک کہ تم عمل کرنے سے گھبرا جاؤ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ کو وہی عمل زیادہ پسند تھا جس پر آدمی نباہ کر سکے۔
'Aayeshah Radiyallahu 'Anha says: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam once came home, a woman was present at that time. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam inquired. 'Who is this woman?' I replied: 'This is a certain woman who does not sleep at night'. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said: 'One should observe only that amount of nawaafil which one can bear. I swear an oath that Allah Ta'aala does not fear the granting of rewards, till you begin to fear the observance of deeds'. 'Aayeshah Radiyallahu. 'Anha says: 'The most beloved deed of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam were those that were practised continuously.
